22 نومبر، 2026، 6:29 PM

خلیج فارس کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی، سعودی عرب اور قطر شدید متاثر

خلیج فارس کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی، سعودی عرب اور قطر شدید متاثر

علاقے میں فوجی حملوں کے تسلسل اور کشیدگی پھیلنے کے خدشات کے باعث سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں 1.7 فیصد، قطر میں 1.5 فیصد اور بحرین میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خلیج فارس کے عرب ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں حالیہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران نمایاں مندی دیکھی گئی۔ یہ صورتحال فوجی حملوں کے تسلسل اور خطے میں کشیدگی پھیلنے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تشویش کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق، سعودی عرب کی مرکزی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1.7 فیصد گر کر 10 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ الراجحی بینک اور سعودی نیشنل بینک کے حصص کی قیمتوں میں کمی اس گراوٹ کی اہم وجوہات میں شامل تھی۔

قطر کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور بیشتر کمپنیوں کے حصص منفی زون میں رہے۔ قطر اسلامک بینک کے حصص کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

اسی طرح بحرین کی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 0.4 فیصد نیچے آگیا۔

خطے میں فوجی حملوں کے پھیلاؤ اور اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے مالیاتی منڈیوں کو متاثر کیا ہے۔

خلیج فارس کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی مالیاتی منڈیاں توانائی سے حاصل ہونے والی آمدنی اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر نمایاں انحصار کرتی ہیں، اس لیے خطے کی سلامتی کی صورتحال میں تبدیلیاں ان منڈیوں پر فوری اثر ڈالتی ہیں۔ جغرافیائی و سیاسی خطرات میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ کے علاوہ سرمایہ کاری کے بہاؤ، بحری نقل و حمل کے بیمے کی لاگت اور کمپنیوں کی کاروباری سرگرمیوں کے امکانات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

News ID 1943054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha